تازہ ترینعلاقائی

جمبر:موٹر وے پولیس بیٹ13 نے اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف زور و شور سے مہم کا آغاز کر دیا

جمبر(نامہ نگار)ڈی آئی جی این فائیو سینٹرل احمد ارسلان ملک کی خصوصی ہدایت پر اور ایس ایس پی مسرور عالم کولاچی کی زیر نگرانی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ نمبر13 جمبر کے افسران نے اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف زور و شور سے مہم کا آغاز کر دیا ۔ ڈی ایس پی تنویر اسلم کھوکھر نے کہا کہ ڈی آئی جی احمد ارسلان اور ایس ایس پی مسرور عالم کو لاچی کے حکم کے مطابق ایسی تمام ٹریکٹر ٹرالیاں جو اوورلوڈ ہیں یا ان کی لائٹ ٹھیک نہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بند کیا جا رہا ہے اور ان کا سامان اتروانے کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں گزشتہ روز ڈی ایس پی تنویر اصغر کھوکھر نے مقامی ہزارہ پبلک سکول کے بچوں میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں شرکاء کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  مو ٹروے بیٹ نمبر 13جمبرمیں ٹال پلازہ پراوورلوڈنگ ،اوورسپیڈنگ ،سیٹ بیلٹ اورسیکنڈ،لا ئن استعمال پرخصوصی مہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker