شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / جاپان کی یونیورسٹی میں سگریٹ نوش اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی

جاپان کی یونیورسٹی میں سگریٹ نوش اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی

ناگاساکی(ڈیسک نیوز) جاپان کی ناگاساکی یونیورسٹی نے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے سگریٹ پینے کے عادی اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔ناگاساکی یونیورسٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ لیکچررز اور پروفیسرز کیلئے درخواستیں دینے والے تمام امیدواروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جوائننگ سے قبل سگریٹ نوشی کی عادت سے جان چھڑالیں ورنہ ملازمت نہیں دی جائے گی۔اگست سے کیمپس میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوگی اور اس عادت بد کو نہ چھوڑ پانے والے طلبا و سٹاف کیلئے کلینک بھی قائم کیا جائیگا، اس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، قمر الزماں کائرہ