تازہ ترینعلاقائی

میاں شبیر ہاشمی پنجاب ایجوکیشن کمیٹی کے ممبر نامزد

لاہور(پاک نیوز) میاں شبیر ہاشمی کوپنجاب ایجوکیشن کمیٹی کا ممبر بنادیا گیا۔ ایجوکیشن کمیٹی کا ممبر بننے کے بعد پنجاب بھر سے پرائیویٹ سکولز کے  مالکان، سیاسی و سماجی اور مذہبی لوگوں کی طرف سے مبارکباد کا تانتا بندھاہوا ہے۔ عقیل خان کالمسٹ ، فہد خان کالمسٹ،ملک فقیر حسین، سید ذاکر شاہ، ڈاکٹر خالد وقار پیف رہنما پروفیسر عدنان لاہور، ملک رضوان لودھراں، چوہدری یاسراور لیاقت علی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے محکمہ تعلیم میں اپنے کردار ادا کریں گے۔ اس سے پہلے میاں شبیر ہاشمی نے ممبر بننے کے بعد اپنے بیان میں کہا  کہ پنجاب کے تمام سکولز کی پرخلوص دعاؤں کے نتیجہ میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ایپسا کو تمام سکولز کی نمائندگی کا اعزاز ملا ہے، اس پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ہم انشاء اللّه تمام ایسوسی ایشنز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تمام پرائیویٹ سکولز، تمام پیف سکولز اور تمام پیما سکولز کے مسائل کے حل کیلئے انتھک جدوجہد کریں گے۔ پرائیویٹ، پیف اور پیما کی تمام یونینز اپنے اجتماعی مسائل (کمپوز شدہ) ہمیں بھجوا دیں تاکہ تمام سکولز کے مسائل کے حل کے پروپوزل ھم سیکرٹری ایجوکیشن صاحب کو بھجوا سکیں۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا مشن پاکستان کے تمام سکولز کیتعلیمی ترقی اور اللّه تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker