اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی جمعرات کو بھی اوگراسکینڈل کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے نیب ہیڈکوارٹر پیش نہیں ہوئے تاہم اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک سابق وزیراعظم کو گرفتار نہیں کیاجاسکتاہے ۔ بتایاگیا ہے کہ چیئرمین نیب ہی یوسف رضاگیلانی کی گرفتاری کیلئے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے سکتے ہیں ۔دوسری طرف یوسف رضاگیلانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں دوستوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے پیشی سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے ۔ بتایاگیاہے کہ سابق وزیراعظم نیب کے سامنے پیشی پرگرفتار ی کو ترجیح دینے کاکہہ چکے ہیں جبکہ نیب بھی اب تک پیشی کیلئے تین بار نوٹس جاری کرچکاہے ۔
You must be logged in to post a comment.