تازہ ترینکھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقاکے دورے پرروانہ ہورہی ہے۔ دورے میں پاکستان میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اورپانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں آج جنوبی افریقاکے دوررے پرروانہ ہورہی ہے۔ جہاں قومی ویمنزٹیم تین ایک روزہ اورپانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلےگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچزچھ،نواوربارہ مئی کوشیڈول ہیں۔ سیریز آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ کاحصہ ہے۔ کپتان بسمہ معروف کاکہناہے کہ دورے کے لیے ہماری تیاریاں بھرپورہیں۔ تمام پلیئرز پوری طرح فٹ اوربہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے تیارہیں۔پاکستان اورجنوبی افریقاکے درمیان آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں صرف ایک پوائنٹ کافرق ہے۔ سیریز جیت کر ہم اپنی رینکنگ بھی بہتر بنا سکتے ہیں اوریہ عمدہ پرفارمنس کے لیے بہترین محرک ہے۔ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پندرہ سے تیس مئی تک ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےجائیں گے جواگلے سال شیڈول ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کےلیے اہم ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button