شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / شعیب ملک کی انگلینڈ سے واپسی

شعیب ملک کی انگلینڈ سے واپسی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے نجی مسائل کی وجہ سے آل راؤنڈرشعیب ملک کو10روز کی رخصت دے دی۔ورلڈکپ اوردورہ انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر شعیب ملک نجی معاملہ حل کرنے کیلئے فوری طور پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ نے ان کی چھٹی کی درخواست منظورکرلی ہے، شعیب ملک کا دس روز میں قومی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کا امکان ہے۔پی سی بی نے ان کے مسائل کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ملک کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ شعیب ملک 5مئی کو انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی 20میچ اور8مئی کو پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا آج دورہ کراچی، مزارقائد پر حاضری کے بعد مصروف شیڈول
error: Content is Protected!!