شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:یونائیٹڈ کرسچین پارٹی نےدیوان بہادر سنگھا ستاپرکاش کی سالگرہ منائی

بھائی پھیرو:یونائیٹڈ کرسچین پارٹی نےدیوان بہادر سنگھا ستاپرکاش کی سالگرہ منائی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)یونائیٹڈ کرسچین پارٹی کے زیر اہتمام متحدہ ہندوستان میں پنجاب اسمبلی کے آخری اسپیکر دیوان بہادر سنگھا ستاپرکاش کی126ویں جنم دن کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔اس موقع پرپارٹی کے چئیرمین عظیم سہوترا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوان بہادر سنگھا وہ عظیم شخصیت ہے جس نے قیام پاکستان کے حق میں اپنا فیصلہ کن ووٹ استعمال کیا مسیحی برادری اپنے اور پاکستانی قوم کے اس ہیرو کی یاد ہر سال شایان شان طریقے سے مناتی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آج معاشرے میں پھیلی ہوئی ہر سو نفرت،لسانیت،عصبیت اور فرقہ واریت و مذہبی تفریق کو ختم کرنے کیلئے آسمانی اور الہامی کتابوں کی تعلیم عام کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی نابغء روز گار شخصیات کی خدمات،کرداراور قومی خدمات سے اس نسل کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اتفاق و اتحاد اور ہم آہنگی سے ہی محبت کی فضاء پر پروان چڑھ سکتی ہے اور پاکستان میں رہنے والے ہر شخص کو ہر مسلک اور فرقے کے لوگوں کو بلا تفریق اس کیلئے کوشش کرنی چاہئے کیونکہ پاکستان ہی ہماری عزت،بقاء اور سلامتی کا ضامن ہے۔اس کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے اور باتیں کرنے والوں کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر امریکہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور مسیحی رہنماء جے سالک نے کہا کہ دیوان بہادر سنگھا صرف مسیحی برادری کے ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے محسن ہیں جنھوں نے اپنا فیصلہ کن ووٹ استعمال کرکے قرارداد پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ہم چاہتے ہیں کہ صرف مسیح ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم اس بہادر رہنماء کو یاد رکھتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کرے۔انہوں نے موجودہ سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن قرار دینے والی پیپلز پارٹی اور ن لیگ پولیٹیکل آرڈر 2002کو تحفظ دینے میں شامل ہیں جس کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی موجودہ اسمبلی قانونی طور پر غیر قانونی ے کیونکہ اس میں 70نشستیں بغیر بیلٹ پیپر کے موجود ہیں جو آئین کے آرٹیکل 226کی خلاف ورزی ہے۔اس موقع پر تقریب میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے سینئر وائس چئیرمین ذوالفقار گل،راناشہباز بھولا،ملک یوسف بایا بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  کام کرو یا نہ کرو وہ طلب کرلیتے ہیں، دانیال عزیز کی عدلیہ پر تنقید
error: Content is Protected!!