شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اداکار منور ظریف کو ہم سے بچھڑے 43برس بیت گئے

اداکار منور ظریف کو ہم سے بچھڑے 43برس بیت گئے

کراچی(نمائندہ شوبز)اپنی  اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے کامیڈی کے بادشاہ لیجنڈری اداکار منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے آج 43برس بیت گئے ہیں۔  ہنستا چہرہ، منفرد اداکاری، لالی ووڈ کے کامیڈین اداکار منور ظریف 25دسمبر 1940 کو گجرانوالہ میں پیدا ہوئے جنہوں نے مزاح کا فن ورثے میں پایا۔انڈسٹری میں شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے منور ظریف نے اپنے کریئر کا آغاز 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈنڈیاں’ سے کیا، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں نے پناہ اضافہ ہوتا چلا گیا۔  اداکار منور ظریف نے 1973 میں فلم ‘رنگیلا اور منوّر ظریف’ میں کام کیا جس کی مقبولیت نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا،فلم سٹار رنگیلا کے ساتھ ان کی جوڑی کومداحوں کی جانب سے بے حد پسندکیا گیا۔  فلم ‘عشق دیوانہ، بہارو پھول برساﺅ اور زینت’ میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ اپنے نام کرنے والے منور ظریف نے 300سے زائد فلموں میں ان گنت نقوش رقم کئے،آپ 29اپریل 1976کو  اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف 6جون کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
error: Content is Protected!!