شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / بھارت میں علیحدگی پسند گروپ کے حملے میں15 کمانڈر ہلاک

بھارت میں علیحدگی پسند گروپ کے حملے میں15 کمانڈر ہلاک

ممبئی (ڈیسک نیوز ) بھارت کی ریاست مہاشٹراکے ضلع گادچیرولی میں علیحدگی پسند گروپ کے حملے میں بھارتی فوج کے 15 کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اہلکاروں سے بھری بھارتی فوج کی وین ’ کرکھیدا‘ سے ’کورچی‘ جانے والی سڑک پر معمول کی گشت پر تھی کہ راستے میں نصب کی جانے والی آئی ای ڈی عین اس وقت دھماکے سے پھٹ گئی جب وہ اس کے قریب پہنچی ،دھماکے میں 15 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے بعد علیحدگی پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وین میں 16 بھارتی فوجی سوار تھے تاہم دھماکے کے فوری بعد دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہ

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی بھارتی جیل سے رہا