تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پولیس کا مسلسل چوتھی بار قحبہ خانے پرچھاپہ۔ایک لڑکی اور دو تماش بین گرفتار

پتوکی (تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او سٹی پتوکی کا مسلسل چوتھی بار پرانی منڈی پتوکی میں قحبہ خانے پرچھاپہ۔قحبہ خانے سے ایک لڑکی اور دو تماش بین گرفتار۔دو فرار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے کرائم فائٹر ایس ایچ او محسن علی سندھو کو اطلاع ملی کہ پرانی منڈی پتوکی میں خرم نامی شخص کے گھر میں عورتوں کا بدنام زمانہ دلال محمد علی، خرم اور نسیم بی بی اپنے گھر کے باہر دروازے پر کھڑے ہوکر لڑکیوں سے جسم فروشی کے دھندے کیلئے گاہکوں کا انتظار کر رہا ہے اور اس وقت بھی تین چار لڑکیاں اور تماش بین وہاں پر جسم فروشی کیلئے موجود ہیں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا تو اس وقت انعم بی بی، ندیم، صابر علی، کرن بی بی بھی موجود تھیں۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرن بی بی اور دو تماش بینوں عبدالرزاق اور صابر علی کو گرفتار کر لیا۔جب کہ دلال محمد علی، اور نسیم بی بی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سٹی پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوادیا ہے۔تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او قصور کی ہدایت پر قحبہ خانوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور انشاء اللہ یہ قحبہ خانے بند کروا کر ہی دم لونگا۔اس سلسلہ میں کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!