پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا اے پی سی سے قبل بند کمرہ اجلاس کا مطالبہ

imranاسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس کے کھلے فورم پر قومی سلامتی پر بات نہیں ہو سکتی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں، امریکی اتحاد کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔ کل جماعتی کانفرنس اور حکومت کی جانب سے مسلسل التوا پر عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقائق کا بہتر ادراک کرنے کے لئے اے پی سی سے قبل بند کمرہ اجلاس کے مطالبہ پر وہ اب بھی قائم ہیں۔ قومی سلامتی جیسے حساس مسلے کے پیش نظر حقائق کو آل پارٹیز کانفرنس جیسے اوپن فورم میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ماضی میں بھی تین بار اے پی سی بلائی گئی لیکن اس کے خاص نتائج نہیں نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امریکہ سے کئے گئے وعدوں پر عوام سے مسلسل جھوٹ بولتی رہی ہے،ِ امریکی اتحاد کے معاملے پر عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی اتحاد کا جائزہ لینے کے لئے کل جماعتی کانفرنس سے قبل بند کمرہ اجلاس میں حقائق سے پردہ اٹھانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کانگو وائرس پھر سر اٹھانے لگا، موذی مرض سے قصاب جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker