
جمبر(نامہ نگار) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی نے روزداروں کو بے بس کردیا۔ جمبر میں دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اپنی اپنی مرضی کے ریٹ لینا شروع کردیے۔ یہی نہیں سموسے پکوڑے اور دوسری تلنے والی اشیا میں ناقص گھی میں کھلے عام تل چیزیں فروخت کی جارہی ہیں۔ جمبر کی عوام نے اے سی پتوکی ، ڈی سی او قصور اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر جمبر کی عوام کو رمضان بازار جیسی سہولت فراہم نہیں کرسکتے تو مہنگی اور ناقص اشیا بھی فراہم نہ کریں۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو ریٹ لسٹ فراہم کی جائے تاکہ کوئی بھی اس لسٹ سے زائد ریٹ پر چیزیں فروخت کریں تو فوری اے سی پتوکی کو اطلاع دی جائے۔