تازہ ترینفن فنکار

مہدی حسن کے مداح آج ان کی 86 ویں سالگرہ منارہے ہیں

mehadiکراچی(نمائندہ شوبز)شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مداح آج ان کی 86 ویں سالگرہ منارہے ہیں، مہدی حسن 18جولائی 1927ء کو راجستھان کے ضلع جے پور کے موسیقار گھرانے کلاونتھ میں پیدا ہوئے۔ مہدی حسن نے 12 ہزار سے زائد غزلیں اور گیت گائے،مہدی حسن نے تمغہ حسن کارکردگی، ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈز حاصل کیے جبکہ 15نگار ایوارڈز اور 25گریجویٹ ایوارڈ بھی حاصل کیے، جبکہ انہیں بھارت اور نیپال کی حکومت نے بھی ایوارڈ سے نوازا۔ 1942ء میں پہلی بار راجہ صاحب بڑودہ کے دربار میں گائیکی کا مظاہرہ کیا، موسیقی کے ساتھ ساتھ پہلوانی سے بھی شغف رکھتے تھے، کراچی میں بننے والی فلم ’شکار ‘کیلئے پہلی بار پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گانا ریکارڈ کروایا لیکن انہیں اپنی کمپوز کی گئی فیض کی غزل ”گلوں میں رنگ بھرے بادنو بہار چلے“ سے غیر معمولی شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:گنے کے کاشتکارعمران خاں کی احتجاجی تحریک میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker