پاکستانتازہ ترین

پاکستان کڑی شرائظ ماننے کو تیار، آئی ایم ایف ڈومور پر بضد

اسلام آباد(پاک نیوز) ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستانی اقدامات پر اب بھی عدم اطمینان کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت کڑی شرائظ ماننے کو تیار ہے لیکن آئی ایم ایف ابھی تک ڈومور پر بضد ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی گیس کے نرخ بڑھانے کی کڑی شرائظ بھی تسلیم کی اور ٹیکس آمدن میں چھ سوسے سات سو ارب کے اضافہ پر بھی رضامندی ظاہر کی لیکن آئی ایم ایف پاکستانی اقدامات پر اب بھی عدم اطمینان کا شکار ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو منانے میں مزید وقت درکار ہے۔ امید ہے اتوار تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ بات چیت اب مزید دو دن جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker