شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:بگ برڈ نامی فیکٹری میں فیڈ ری سائیکل پلانٹ میں تین مزدور آکر جاں بحق ہو گئے

جمبر:بگ برڈ نامی فیکٹری میں فیڈ ری سائیکل پلانٹ میں تین مزدور آکر جاں بحق ہو گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو: جمبر کے قریب پرائیویٹ فیکٹری بگ برڈ نامی فیکٹری میں فیڈ ری سائیکل پلانٹ میں تین مزدور آکر جاں بحق ہو گئے. تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے قریب واقع بگ برڈ فیکٹری میں فیڈ ری سائیکلینگ پلا نٹ کے بوائلر میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچا نک اوپر والا جنگلہ ٹوٹنے سے تینوں مزدور ری سائیکلینگ بوائلر میں جا گرے فیکٹری کی کافی کو شش کے بعد جب نہ نکلے تو ریسکیو1122کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تینوں کی لا شیں باہر نکالیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر ریسکیو 1122 کو پہلے ہی کال کی جاتی تو شائد تینوں مزدوروں کی زندگیاں بچ جا تیں. ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منشا ولد عاشق قوم آرائیں. شمعون مسیح ولد عاشق مسیح. عبدالغفار ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی. قامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی. یادرہے کہ گزشتہ روز بھی ایک کمپنی کی چھت گرنے سے پچاس افراد زخمی ہوگئے تھے لیکن ناقص میٹریل سے بنی کسی ذمہ دار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ صنعتی زون میں مل انتظامیہ کی غفلت سے آئے روز حادثات میں مزدور جاں بحق ہوتے رہتے ہیں مگر مزدوروں کی حفاظت کے انتظامات نہیں کئے جاتے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی ملتان روڈ جمبر کے قریب تیز رفتار کنٹینر کی مسافر رکشے کو ٹکر، خاتون جاں بحق