پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد(بیوروچیف)رات گئے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔شہراقتدار میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیاہے،اس کے علاوہ ساہیوال ، اوکاڑہ ، مظفر گڑھ ، جھنگ ، لیہ ، رائیونڈ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش نے موسم کو خوشگوار کیا،موسم خوشگوار ہونے سے روزہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا،پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا

یہ بھی پڑھیں  ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد، آئودیکھو نیا خیبر پختون خوا بن رہا ہے، نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker