شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد:اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں،آئی جی پنجاب

مصطفی آباد:اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں،آئی جی پنجاب

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشت گرد ایسے حملوں سے ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کر سکتے۔وطن عزیز کی حفاظت اور سلامتی کے لیے خون کے آخری قطرہ تک دشمن قوتوں کو شکست سے دوچار کریں گے ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کے ہمراہ داتا دربار لاہور خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے مصطفی آباد کے رہائشی شہیدشاہد نزیربھٹی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے تمام ذرائع سے استفادہ کیا جا رہا ہے جلد ہے معاملہ کی تہہ تک پہنچ کر ذمہ دار افراد اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور اس دوران کسی بھی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نوازنے مزید کہا کہ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کیلئے ایک کروڑ روپے نقد، ایک کروڑ 35لاکھ کا گھر،مرحوم زندہ ہوتے تو 60سال تک اسے تنخواہ ملنی تھی اب وہی تنخواہ بیوہ کو ملتی رہے گی،20ہزار روپے ہر ماہ بچوں کیلئے، بچوں کی تعلیم فری ہو گی جہاں وہ پڑھنا چاہئے ہم انہیں سپورٹ کریں گے،سات مرلے کا پلاٹ بھی دیا جائے گا،ہم ان خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے بھی ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کے ہمراہ شہید شاہد نذیر بھٹی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی

یہ بھی پڑھیں  دیوانے