شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ماؤں کو سلام جنکی قربانی کی بدولت آج ہم اس مقام تک پہنچے: آرمی چیف

ماؤں کو سلام جنکی قربانی کی بدولت آج ہم اس مقام تک پہنچے: آرمی چیف

راولپنڈی(پاک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدرز ڈے کے موقع پر شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ماوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنکی قربانی کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔ جب تک بہادر سپوتوں کی مائیں موجود ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی ماوں کے نام سوشل میڈیا پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے تمام ماوں خصوصا شہدا کی ماوں کو سلام پیش کیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ماں پیار، خیال، حفاظت اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا نام ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماں صرف رشتے کا نام نہیں، ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ
error: Content is Protected!!