شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان ،جنوبی افریقہ ویمن سیریز، تیسرا ون ڈے ٹائی، سیریز برابر‌

پاکستان ،جنوبی افریقہ ویمن سیریز، تیسرا ون ڈے ٹائی، سیریز برابر‌

بینوئی(نمائندہ سپورٹس نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقن ویمن ٹیموں کا تیسرا ون ڈے ٹائی ہوگیا، سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔بینوئی میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے 6 وکٹوں پر 265 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ٹیم بھی 9 وکٹوں پر 265 رنز بنا سکی اوریوں یہ میچ ٹائی ہو گیا۔جویریہ خان نے چوہتر اور عالیہ ریاض نے اکہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ویمن آف دی میچ عالیہ ریاض نے دو شکار کئے۔ آئی سی سی چیمپئن شپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی

یہ بھی پڑھیں  7 ستمبر کو چناب نگر کے درودیوار ختم نبوت کی صداؤں سے گونج اٹھیں گے