شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا مسودہ تیار، کابینہ سے آج منظوری متوقع

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا مسودہ تیار، کابینہ سے آج منظوری متوقع

اسلام آباد(پاک نیوز) کالا دھن سفید کرنے کے لیے ایسٹ ڈکلئیریشن آرڈیننس 2019 کا مسودہ تیار کر لیا گیا، وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے مسودے کی منظوری دیدی، آرڈیننس کے مسودے کی آج وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع ہے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے ترمیمی مسودے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی۔ شرکا اجلاس کو بتایا گیا کہ کالا دھن سفید کرنے کے لیے ایسٹ ڈکلئیریشن آرڈیننس 2019 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے مسودے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ایسٹ ڈکلئیریشن حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس کا مسودہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا باضابطہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی سکیم لائی جاسکتی ہے۔ادھر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایمنسٹی سکیم کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں موجودہ نظام تعلیم، مدارس کو قومی دھارے میں لانے، بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی اور قومی ائر لائن کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کے خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی

یہ بھی پڑھیں  سعودی حکومت نے خواتین کو پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا