تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی وفد کی حمزہ شہباز سے ملاقات

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کو تاریخی فتح ومینڈیٹ سے نوازا قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے دہشتگری کے خاتمہ اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا بجلی اور گیس چور معاشرے کا ناسور ہیں جن کا علاج انتہائی ضروری ہے حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کررہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہاراپنے دورہ ساہیوال کے دوران اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم لیگی کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفدکی قیادت چیئرمین رمضان کمیٹی ضلع اوکاڑہ و ایم پی اے میاں محمد منیرکررہے تھے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام دہشت گردی اور توانائی کے بحران کے خاتمہ میں ہی مضمر ہے جس کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں عوام نے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے اسے تاریخی فتح سے ہمکنار کیا ہے اب مسلم لیگ ن قوم کی توقعات پر پورا اترے گی انہیں کبھی مایوسی نہیں ہوگی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ہی دم لیں گے ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ بجلی اور گیس چور جہاں ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں وہاں وہ معاشرے کا بھی ناسور ہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا وقت کا تقاضا ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو سکے اور قانون کی حکمرانی بھی قائم رہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کررہی ہے توانائی سیکٹرمیں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری سے توانائی کے بحران کا خاتمہ ہو سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  پونچھ:سینئرصحانی وقارالزمان کیانی پاکستان تحریک انصاف پونچھ آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker