شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور(پاک نیوز) تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔خادم حسین رضوی کی ضمانت گزشتہ روز منظور ہوئی تھی۔ وہ 3 ماہ 22 دن تک کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے۔ ان کی رہائی کے موقع پر رجسٹرڈ پر انگوٹھوں کے نشان اور دستخط درج کئے گئے۔ عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا عمل مکمل ہوا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا مطالبہ
error: Content is Protected!!