شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / رمضان المبارک میں بھی پتوکی او ر گردونواح میں لوڈشیڈنگ جاری

رمضان المبارک میں بھی پتوکی او ر گردونواح میں لوڈشیڈنگ جاری

پتوکی (تحصیل رپورٹر)رمضان المبارک میں بھی پتوکی او ر گردونواح میں لوڈشیڈنگ جاری۔عوامی سماجی حلقوں اور روزہ داروں کا شدید احتجاج۔ ایس ای قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلا ت کے حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان محض دعویٰ ہی نکلا۔رمضان کے آغاز ہوتے ہی پتوکی اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔جس کی وجہ سے نہ صرف حکومتی دعووں کا پول کھل گیا ہے بلکہ لوگوں کی مشکلات اور مسائل میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جب کہ آئے روز ورک پرمٹ کا بہانہ بنا کر سارا سارا دن بجلی بند رکھی جاتی ہے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے جب کہ دوسری طر ف بچے، بوڑھے نوجوانوں خواتین اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پتوکی اور گردونواح میں بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے مگر واپڈا حکام نے شہریوں کی مشکلات کم کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کر دیا ہے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایس ای واپڈا ور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال فیڈرسمیت پورے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی
error: Content is Protected!!