شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / دوسری حج قرعہ اندازی کل ہوگی

دوسری حج قرعہ اندازی کل ہوگی

اسلام آباد(پاک نیوز) سعودی حکومت کی جانب سے حج کوٹے میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے دوسری حج قرعہ اندازی کل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کل دن تین بجے وزارت مذہبی امور کے آفس میں ہو گی،پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے اور تقریباً دس ہزار لوگ منتخب کئے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لئیے ہیں وہ بھی اس قرعہ اندازی میں شریک ہوں گے،منتخب حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرنے کے لئےچار دن کا وقت دیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ اس قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ بیس فروری کو وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب نے رواں برس کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا ہے،اُن کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے رواں برس حج کوٹہ 1 لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں  لگے رہوکپتان لگے رہو