شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اپوزیشن نے عید کے بعد حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

اپوزیشن نے عید کے بعد حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے افطار ڈنر میں شرکت کرنے والی تمام جماعتوں نے عیدالفطر کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کیخلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، حمزہ شہباز اور دیگر سیاسی قائد کے ہمراہ میڈیا کو اجلاس میں اٹھائے گئے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے عید کے بعد احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ہم نے اس اہم اجلاس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بات کی اور اس نظریے پر پہنچے ہیں کہ گو کہ تمام جماعتوں کا اپنا اپنا سیاسی منشور ہے لیکن پاکستان کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ ہمیں مل بیٹھ کر ان کا حل سوچنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے گی جس میں اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی طے کرے گی

یہ بھی پڑھیں  انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ،بنگلادیش نے بھی پاکستان کو شکست دے دی