شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: جعلی پیروں اورجعلی عاملوں کی بھرمار

بھائی پھیرو: جعلی پیروں اورجعلی عاملوں کی بھرمار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ اور گردونواح میں جعلی پیروں اورجعلی عاملوں کی بھرمار سادہ لوح شہریوں سے تعویز.ٹونے ٹوٹکے،دم دھاگہ. اور جن بھوت نکالنے کی مد میں ہزاروں روپے بٹورے جانے لگے.مکروہ دھندہ چھپانے کیلیے انتظامی افسران اور جعلی صحافیوں کو منتھلیاں.حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل.تفصیلات کے مطابق بھائی پھیروشہر اور گردونواح میں جعلی عاملوں اورجعلی پیروں نے ڈیرے ڈال کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا کاروبار جاری کر رکھاہے.اہل علاقہ اور سماجی رہنماوں چوہدری تنویر،چوہدری احمد جمال ودیگر نے بتایا کہ جعلی عامل سرعام معاشرے میں لوگوں کی عزتوں سے کھیل رہے ہیں.بتایا جاتا ہے کہ بھائی پھیرو،ججہ کلاں اور دیگر دیہات میں جعلی عامل اور نیم حکیم المعروف باباپڑی والا اپنا دھندہ چلائے ہوئے ہے جو مبینہ طور پر جنات نکالنے کے لیے لوہے کی سلاخوں کو گرم کرکے اپنے منہ میں داخل کر کے ڈرامہ رچاتا ہے۔ایک بابا دم سے آپریشن کرنے کا ڈرامہ رچا کر ہزاروں روپے ہتھیا لیتا ہے اور یہ بابا دل،گردوں سے پٹھری نکالنے تک کے آپریشن دم کے ذریعے کرنے کا جھوٹا دعوی کرکے عوام کو بے وقف بناتا ہے۔ متاثرین علاقہ تنویر،اسلم،یحیی نے صحافیوں کو بتایا کہ جعلی عامل انتہائی غریب تھا جبکہ تعویز دم دھاگہ.جنات بھوت نکالنے کا ڈرامہ اور دیسی ٹوٹکوں کی صورت میں اپنے مریدوں سے ہزاروں روپے بٹورکر کے سرائے مغل کا نمبرون آدمی بن چکا ہے دوسری جانب دھندہ چھپانے اور اپنی پروٹیکشن کے لیے چند نام نہاد صحافیوں اور بعض انتظامی افسران اور اداروں کو منتھلیاں دیتے ہیں جبکہ ججہ کلاں کے نواح میں بھی ایسا دھندہ جاری ہے یہ جعلی عامل اور جعلی حکیم چند ٹکوں کے لالچ میں آکر گھروں میں انتشار لڑائیاں پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں جادو ٹونہ اور جنات کا خوف پیدا کرکے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف عمل ہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور،اے سی پتوکی،محکمہ ہیلتھ و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان جعلی عاملوں اور جعلی حکیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور سادہ لوح شریف شہریوں کو لٹنے سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  ایم آئی ۶ کے مہمان الطاف حسین منی لڈرنگ کیس میں بری
error: Content is Protected!!