شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قصور:ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر زاہد ہما شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

قصور:ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر زاہد ہما شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

قصور(بیورورپورٹ): ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرقصور زاہد ہما شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری فرائض منصبی ادا کرنا شروع کر دیئے ہیں،زاہد ہما شاہ اس سے قبل گورنر ہاؤس اور دفتر وزیر اعلی پنجاب میں ڈپٹی پی آر او،راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، قصور، ننکانہ صاحب، خانیوال، نارووال اور گجرات کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، انچارج سی ایم الیکٹرانک میڈیا سیل اور پنجاب کے متعدد وزراء کے ساتھ پی آر او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ زاہد ہما شاہ اردو، پنجابی اور انگریزی کے ممتاز شاعر، ادیب اور نقاد کے طور پر علمی ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے جانے جاتے ہیں۔وطن عزیز کے علمی ادبی و صحافتی حلقوں نے قصور میں انکی حالیہ تعیناتی پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سوئی گیس بلنگ آفس اوکاڑہ کرپشن کی آما جگاہ بن گیا