شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سی او ایجوکیشن قصور کا ایم سی گرلز ہائی سکول شہباز خان روڈ پر چھاپہ

سی او ایجوکیشن قصور کا ایم سی گرلز ہائی سکول شہباز خان روڈ پر چھاپہ

قصور (بیورورپورٹ)سی او ایجوکیشن قصورمحترمہ ناہید واصف نے عوامی شکایات کے پیش نظر ایم سی گرلز ہائی سکول شہباز خان روڈ پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا بچیوں کے والدین نے سی او ایجوکیشن قصور کو شکایات کی تھی کہ ہر تین ماہ بعد سکول کی ٹیچرز ٹیسٹ کے نام پر بچوں سے 350 روپے وصول کرتی ہیں مگر جب ایجوکیشن افیسر سکول چیکنگ کے لئے جاتی تو بچوں کو ٹیچرز نے اس قد ر خوف زدہ کیا ہوتا ہے کہ اگر کسی نے شکایت کی تو اسے سکول سے نکال دیا جائے گا آج سی او ایجوکیشن سکول آنے سے قبل اس کے عملہ میں سے کسی نے سکول انتظامیہ کو آگاہ کردیا جسپر سکول کے ہیڈ مسٹرس اور ٹیچرز نے رکشوں پر پرچے اور کتابیں روانہ کردیں تھوڑی دیر بعد ہی سی او ایجوکیشن وہاں پہنچ گئی بچیوں سے پوچھ گوچھ کی مگر بچیاں اسقدر خوفزدہ تھی کہ وہ شکایات نہیں کر رہی تھی سی او ایجوکیشن نے سکول کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا بچیوں کے والدین نے سی او ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ ان کو تبدیل کرکے ان کا کیس محکمہ انٹی کرپشن کے سپرد کیا جائے تاکہ صورتحال ایاں ہو سکے جب تک یہ سکول میں موجود ہیں کوئی بچی ان کے خلاف بیان نہیں دے سکتی سی او ایجوکیشن نے ان کیخلاف انکوائری کے لئے کمیٹی مقرر کردی والدین کا اظہار اطمینان ذرائع کے مطابق 2200 بچیاں سکول میں زیر تعلیم ہیں جن سے ٹیسٹ کے نام پر کئی سالوں سے تین ماہ بعد ساڑھے تین سو روپے وصول کئے جاتے ہیں محکمہ کی ملی بھگت یہ کام ہو رھا ہے تین ماہ سے تحقیقات ہو رھی تھی آج جب انہیں شکایت کا علم ہوا تھا انہوں نے چھاپہ مار کر سکول کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا شہریوں نے سی او ایجوکیشن محترمہ ناہید واصف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ اس سکول کی تمام ٹیچرز کو فوری طورپر تبدیل کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  قلم ،گاؤن اور جیکٹ