شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جماعت اسلامی کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی،لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی،لیاقت بلوچ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اپوزیشن جماعتوں کو واضع کہہ دیا ہے کہ جماعت اسلامی کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی،جماعت اسلامی کی جدوجہد اپنی بنیاد اور اپنے پیغام کے ساتھ آگے بڑھے گی،اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اگر قومی ترجیحات پر کسی اتفاق ہو سکتا ہے تو ہم ایک دوسرے سے تعاون بھی کریں گے اور تعاون بھی لیں گے،ریاست مدینہ بنانے کا اعلان کیا گیالیکن قادیانیت کی سر پرستی کی جانے لگی، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جانے لگیں،عمران خان سعودی عرب جائیں کوئی اور شگوفہ چھوڑ دیتے ہیں،ایران جائیں کوئی اوربات کرتے ہیں،افغانستان میں بات کریں تو پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیتے ہیں، امریکہ سے رابطہ کریں تو نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیتے ہیں، جو ٹولہ اکھٹا کرکے اقتدار تک پہنچا ہے ان تیلوں میں تیل نہیں ہے،حکومت ہر ایشو پر یوٹرن لی رہی ہے،ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے نائب امیرلیاقت بلوچ نے مصطفی آباد میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے بھی عوام کے ساتھ اچھا نہیں کیا، عمران خان نے ان تمام حالا ت کے سامنے ہونے کے باوجود بڑے اعلانات کئے تھے،نو ماہ کی مختصر مدت میں وہ بلکل عیاں ہو چکے ہیں کہ ان میں اہلیت نہ ہے، ان کی ٹیم نہیں ہے،ان میں صلاحیت نہیں ہے جو ملک کو بحران سے نکال سکے،آئی ایم ایف کے ساتھ وہ بد ترین معاہدہ کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اور سلامتی گہراؤ میں آ گئی ہے،عوام مہنگائی اور بیروز گاری سے تنگ ہیں،محکمے کام نہیں کر رہے، زراعت تباہ ہے، صنعت تباہ ہے،ترقی کا پہیہ جام ہے،جس کی وجہ سے بے روز گاری بڑھتی چلی جا رہی ہے،ان مسائل سے نجات دلانے کیلئے جماعت اسلامی عید کے بعد عوامی جدوجہد کا آغاز کر رہی ہے،فیصل آباد سے ہم مہنگائی، بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف عوامی مارچ کا آغاز کریں گے،لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے انتقابی پیغام امانت اور دیانت کی بنیاد پر آگے بڑھیں گے،عوام ہمارا ساتھ دیں ہم پاکستان کو دین کی طاقت کے ساتھ اس مقام پر لا کھڑا کریں گے کہ تاجر، صنعت کار، کسان، مزدور، خواتین، ہنر مند لوگوں کو یہ اعتماد دیں گے کہ ہم سود کی لعنت سے قرضوں کی لعنت سے سے نجات دلائیں گے اسلامی کا معاشی نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، اس موقع پر جاوید قصوری جزل سیکرٹری وسطی پنجاب،جماعت اسلامی مصطفی آباد زون کے امیر شیخ خرم امین، حلقہ پی پی 175زون کے امیر مہر خادم ودیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت ک

یہ بھی پڑھیں  اب پیروں فقیروں کی دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں۔۔۔