شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مودی کی جیت،وزیراعظم عمران خان کی مبارکباد

مودی کی جیت،وزیراعظم عمران خان کی مبارکباد

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دی جس پر انہوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ مودی کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے۔خیال رہے کہ بھارت الیکشن سے قبل غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر نریندری مودی پھر سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو امن مذاکرات بحال ہونے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  مہنگائی اور ’’خان‘‘ کی ‘دہائی‘‘