شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فرشتہ کاقتل بدترین شیطانیت اورحیوانیت ہے: محمدناصراقبال خان

فرشتہ کاقتل بدترین شیطانیت اورحیوانیت ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزراشفاق احمد کھرل،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد،تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی،صدر پنجاب محمدیونس ملک، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آباد ندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اورصدرشیخوپور ہ عمران حیدرنے کہا ہے کہ فرشتہ کاقتل بدترین شیطانیت اورحیوانیت ہے۔کوئی انسان کسی فرشتہ کاقتل نہیں کرسکتا،یقینا یہ شیطانوں کاکیا دھرا ہے۔اسلام آبادکی فرشتہ بھی شیطا ن کے پیروکاروں کی ہوس کانشانہ بن گئی۔ایک اسلامی معاشرے میں قوم کی بیٹیوں کوبے آبرو اورقتل کرنا ہرگزبرداشت نہیں کیا جاسکتا،سدباب کیلئے سخت قوانین کی منظوری اورکسی مصلحت کے بغیران کی پاسداری ناگزیر ہے۔جس طرح بیگناہوں کے قتل سربازار ہوتے ہیں اس طرح ہرایک قاتل کوبھی سرعام تختہ دارپرلٹکایاجائے۔اسلام آبادسمیت پاکستان کے کسی شہر میں اہل ایمان بیٹیوں کواماں نہیں۔پاکستان میں آبروریزی اورکشت وخون کے واقعات خطرناک اورشرمناک حدتک بڑھناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ امن وامان برقراررکھنے کیلئے مخصوص اداروں کی پیشہ ورانہ نااہلی اورمجرمانہ غفلت کے بغیر معاشرے میں ظلم کابازارگرم نہیں ہوسکتا۔ ماہ مقدس رمضان میں بھی شیطان کے پیروکارمعصوم بیٹیوں کی عزت نوچ رہے ہیں۔ان درندوں کے ساتھ ان کی زبان میں بات کی جائے۔قوم کی بیٹیوں کومٹھی بھرشیطانوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان،محمدرضاایڈووکیٹ،اشفاق احمدکھرل،ناصرقریشی،شیخ طلال امجد اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ بیٹیوں کی عزت سے کھیلنے والے درندے قابل رحم نہیں ہوسکتے،انہیں فوری اور قرارواقعی سزادی جائے۔کوئی معاشرہ انصاف کی فراہمی میں پس وپیش اورپسندناپسند کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی معصوم بیٹی فرشتہ کے ساتھ شیطان کے پیروکاروں کی درندگی نے قومی ضمیر کوجھنجوڑدیا ہے مگرحکمران شایدابھی تک سورہے ہیں۔تعجب ہے ماہ مقدس رمضان میں بھی شیطان کے پیروکار دندناتے پھررہے ہیں جبکہ بیٹیوں کوان سے چھپناپڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرشتہ کے قاتل تختہ دار کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ،بلوچستان کے علاقے یارو سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
error: Content is Protected!!