شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:مزدوروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

بھائی پھیرو:مزدوروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔مزدوروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری۔ دینا ناتھ میں واقع ملٹی نیشنل آئس فیکٹری کے مزدوروں کا ٹھیکیداری نظام کم تنخواہوں، بیجاکٹوتی بلاوجہ نوکری سے تنگ سینکڑوں ورکروں کا ملتان روڈ پر احتجاج۔مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملتان روڈ بلاک کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق مزدوروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔بھائی پھیرو دیناناتھ کے قریب واقع ملٹی نیشنل کمپنی کی آئس کریم بلاک کر کے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہروں میں شریک ورکروں اشرف،خالد، جاوید، علی نواز وغیرہ نے کہا کہ موجودہ ٹھیکیداری نظام ناقابل قبول ہے کیونکہ ٹھیکیداروں کے رکھے ہوئے سپروائزر بدمعاشی کرتے ہیں مزدوروں کا معاشی استحصال کیا جاتا ہے اور تنخواہیں میں سے بھی پیسے کاٹ لیے جاتے ہیں جبکہ ورکروں کو کم تنخواہوں پر زیادہ کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور ٹھیکیداروں کی طرف سے تنخواہوں میں بے جا کٹوتی اور حق تلفی کی جاتی ہے رمضان علی نے کہا کہ مینجمنٹ کا وحشیانہ رویہ عام ورکر کے ساتھ ظالمانہ طریقہ کار ہے جبکہ ورکروں کو بلاوجہ نوکری سے فارغ کیا جارہا ہے۔ایک ایک ورکر کو تین تین قسم کے کام دیے جاتے ہیں جبکہ تنخواہوں میں کوئی اضافہ کیے بغیر کام کا دورانیہ بڑھادیا جاتا ہے ورکروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ورکروں کے حقوق دلائے جائیں۔ورکروں نے اعلان کیا کہ اگر انکے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ ملتان روڈ بلاک کر دیں گے

یہ بھی پڑھیں  عید میلاد النبی