شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک نیوز)پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مضبوط دفاع خطےمیں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کیلئے ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار کو 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب میزائل تجربہ کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شاہین 2 میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی پاکستان کا مضبوط دفاع خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔بحیرہ عرب میں کیے جانے والے شاہین ٹو میزائل تجربے کا ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن،کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سائنسدانوں اور انجینیئرز نے مشاہدہ کیا ۔صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم جاوں گا، چودھری سرورپی ٹی آئی رہنما