شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خود کشی کر لی

اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خود کشی کر لی

جیکب آباد(نمائندہ شوبز نیوز) ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی۔دنیا نیوز کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود قصبہ مدد پور میں نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل خان کھوسہ نے خود کو کمرے میں بند کرکے خود پر گن کا فائر کر کے خودکشی کرلی ہے۔واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نکالا اور لاش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی۔حدود قصبہ مدد پور کی پولیس کے مطابق سہیل خان کھوسہ نے جائیداد کے تنازعے پر خود کشی کی ہے۔ خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:پاک نیوزلائیو ڈاٹ کام کے بیورو چیف کےنانا انتقال کرگئے