شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / مکہ مکرمہ ہائی وے ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی عمرہ زائریں جاں بحق

مکہ مکرمہ ہائی وے ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی عمرہ زائریں جاں بحق

ریاض(ڈیسک نیوز) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہائی وے پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔ حادثے میں تین پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے جہاں 3پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہائی وے پر پیش آیا ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے جاوید احمد ان کی اہلیہ رضیہ بی بی اور بیٹا علی شامل ہیں۔ان کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے فریدآباد سے ہے ۔ جبکہ ٹیکسی کا ڈرائیور سمیت ایک اورمسافرکوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاہے

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مرادجمالی:مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کیئے گئے وعدے بھول چکی ہے،صادق عمرانی