شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سرائے مغل۔پولیس نے جیب تراشوں کے بدنام زمانہ گینگ کے تین رکن گرفتار کرلیے

سرائے مغل۔پولیس نے جیب تراشوں کے بدنام زمانہ گینگ کے تین رکن گرفتار کرلیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل۔پولیس نے جیب تراشوں کے بدنام زمانہ گینگ کے تین رکنی گینگ کو پکڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائیل بر آمد کرلیے۔گینگ ہر سال عیدین کے نزدیک مسافروں کو کنگال کر دیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقے میں عید ین کے نزدیک ہر سال جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا تھا اس سال بھی سرائے مغل اور گردونواح میں لاری اڈوں کے نزدیک جیب تراشی میں درجنوں مسافر اپنی جیبیں کٹوا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے جس پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لیکر ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل شیر محمد پاشا کو یہ گینگ پکڑنے کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او نے دن رات ایک کرکے گروہ کو ٹریس کیا اور گزشتہ روز سرائے مغل لاری اڈہ پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جیب تراشوں کے بابر،امجد،اکرم قبضے سے نواے ہزار روپے نقدی اور دس موبائیل بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔عوامی سماجی حلقوں نے جیب تراشوں کو گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:پولیس کاایک گھرچھاپہ، پندرہ من مردہ گوشت برآمد، 2ملزمان گرفتار ایک فرار
error: Content is Protected!!