شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / محسن داوڑ کے ساتھیوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

محسن داوڑ کے ساتھیوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

اسلام آباد(پاک نیوز) محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے قومی اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے۔ مسلح جتھے نے شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، فوج اور ریاست کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں کی میران شاہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، مسلح افواج اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے۔ محسن داوڑ میران شاہ کےعلاقہ بویا میں اپنےساتھیوں سمیت موجود ہے اور ذرائع کے مطابق عوام کو فوج اورریاست کےخلاف مسلسل اکسا رہا ہے۔محسن داوڑ اور اس کے مسلح ساتھیوں نے چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کےخلاف نعرہ بازی کی پھر ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔محسن داوڑ کےساتھی علی وزیر نے کچھ عرصہ قبل قومی اداروں کو سرعام دھمکیاں دی تھیں۔ علی وزیر نے جلسہ عام میں کہا تھا میں تمہیں ماروں گا، اپنا بدلہ لوں گا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ عمرعطاء بندیال سے دیپال پوربارایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
error: Content is Protected!!