Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آج پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 21 سال مکمل

آج پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 21 سال مکمل

چاغی(پاک نیوز) ملک بھر میں آج  ”یوم تکبیر “منایا جا رہا ہے، 28مئی 1998کو آج ہی کے دن پاکستان پہلی مسلم اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بنا،جس کے 21 سال مکمل ہوگئے۔ملک بھرمیں یوم تکبیرآج منایا جارہا ہے،28مئی 1998کوپاکستان نے جوہری دھماکہ کرکے اپنے آپ کونیوکلیرممالک کی صف میں شامل کروالیا تھا۔اکیس سال قبل ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔گیارہ مئی 1998کو پوکھران میں بھارت کے 3ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو خطرناک دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔تاہم اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت منوانے کا سنہری موقع ضائع نہیں ہونے دیا اور ان کے حکم پر پاکستانی سائنسدانوں نے چاغی میں 5 دھماکے کر کے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ بند کرا دیا ۔ملک کو ایٹمی قوت بنانےکا اعزاز تو بہر حال سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہی حاصل ہے،28 مئی کا پیغام پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا ہے

یہ بھی پڑھیں  پنڈی گھیب:پولیس پنڈی گھیب کی کامیاب کاروائی،چھاپہ مارکرایک اشتہاری گرفتار