شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / ایران کے اقتدار میں تبدیلی نہیں چاہتے ،امریکی صدر

ایران کے اقتدار میں تبدیلی نہیں چاہتے ،امریکی صدر

ٹوکیو(ڈیسک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے اقتدار میں تبدیلی نہیں چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کا ارادہ ترک کردے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں میڈیا سے گفتگو میں  واضح کرتےہوئے کہا کہ ایران موجودہ قیادت کے ساتھ ہی ایک عظیم ملک بن سکتا ہے،ایران میں اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کا ارادہ ترک کر دے،اس بات کا امکان بھی ہے کہ دونوں ممالک  کے مابین کوئی معاہدہ طے پاجائے،ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ایران نےامریکاسمیت 6عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنےجوہری پروگرام کے حوالےسے معاہدہ کیاتھاجبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا کو اس معاہدے سے علیحدہ کرلیا تھا

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات