شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ورلڈکپ کا افتتاحی میچ: میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو روند ڈالا

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ: میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو روند ڈالا

لندن(نمائندہ سپورٹس) میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلش ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے آؤٹ کلاس کردیا۔تفصیلات کے مطابق 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم محض 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بلے بازوں کے بعد انگلش گیند بازوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔میزبان ٹیم انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز اسکور کئے، اسٹوکس نے 89 جبکہ مورگن رائے اور روٹ نے بھی نصف سینچریاں اسکور کیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نگیڈی نے 3 جبکہ عمران طاہر اور رباڈا نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پروٹیز بلے باز خاطر خواہ کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 40 ویں اوور میں محض 207 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔جنوبی افریقہ کے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے 68 اور وین ڈر ڈوسین نے نصف سینچری اسکور کی، اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔انگلینڈ کے خطرناک گیند باز جوفرا آرچر نے 3، پلنکت اور اسٹوکس نے دو دو جبکہ معین علی اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:اوباشوں کا قبرستان پر قبضہ قبروں کی بیحرمتی اور تقدس کو پامال کرنے کا انکشاف
error: Content is Protected!!