تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:کینال ویو ٹاؤن کے مکین تمام بنیادی سہولتوں سے محروم

daskaڈسکہ(نامہ نگار)کینال ویو ٹاؤن کے مکین تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ، گیس نہ پانی ،مسجد نہ پارک ،ٹاؤن مالکان مکینوں سے پیسے بٹور کر ایک ایک کر کے رفوچکر ہو گئے، ٹاؤن مکینوں کا اے سی ڈسکہ کے سامنے احتجاج ،اے سی ڈسکہ نے تحصیلدار کو کینال ویو ٹاؤن کی رجسٹریاں نہ کر نے کا حکم دے کر ٹاؤن مالکان کو طلب کرلیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسکہ وزیر آباد روڈ سے ملحقہ سب سے قدیم رہائشی اسکیم کینال ویو ٹاؤن جو مالکان نے کوڑیوں کے بھاؤ خرید کر کروڑوں کے بھاؤ فروخت کی اور رہائشی اسکیم میں بنیادی سہولیات جیسے تمام منصوبہ جات کا جھانسادیا اورتقریبا عرصہ 15سال گذرنے کے باوجود گیس نہ پانی، مسجد نہ قبرستان ،پارک اورنہ ہی نکاسی پانی جیسا کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکا ٹاؤن مالکان اپنے حصہ کی رقم بٹور کر ٹاؤن کے مالکانہ حقوق آغا عبدالرؤف نامی شخص کے سپرد کر کے خود رفو چکر ہو گئے جو ٹاؤن میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کر نے کے واجبات وصول کر نے کے باوجود ٹاؤن مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کر نے میں ابھی تک لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس پر 50کے قریب ٹاؤن میں رہائش پذیر خاندانوں نے اے سی ڈسکہ کوتحریری درخواست دی اور زبردست احتجاج کیا جس پر اے سی ڈسکہ منور حسین نے نوٹس لیتے ہو ئے تمام تحصیلداروں کو کینال ویو ٹاؤن کی رجسٹریاں کر نے سے روک دیا اور ٹاؤن مالکان کو طلب کر لیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:بروقت حفاظتی اقدامات کے باعث دریائے ستلج میں سیلابی ریلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker