شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مسلح افواج کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پاکستانی نہیں ہوسکتے، شہباز شریف

مسلح افواج کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پاکستانی نہیں ہوسکتے، شہباز شریف

اسلام آباد(پاک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے شمالی وزیرستان بویا میں پاک فوج کی گاڑی پرفائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پاکستانی نہیں ہوسکتے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایسے واقعات کے ذریعے دشمنوں کی حالات خراب کرنے کی مذموم سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے اور دفاع وطن کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔صدرمسلم لیگ (ن) نے کہاکہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کی معترف ہے اور انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔شہبازشریف نے سپاہی امل شاہ کی شہادت پراہل خانہ سے اظہارتعزیت کیااورشہید کے بلند درجات کے لئے دعابھی کی

یہ بھی پڑھیں  قومی قیادت کا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان