شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اپوزیشن ریاست کے ساتھ سیاست نہ کرے: محمدناصراقبال خان

اپوزیشن ریاست کے ساتھ سیاست نہ کرے: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد،تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی،صدر پنجاب محمدیونس ملک، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آباد ندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اورصدرشیخوپور ہ عمران حیدرنے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن ریاست کے ساتھ سیاست نہ کرے۔اپوزیشن پارٹیوں کا مادروطن کے شہیدوں، جانبازوں،محافظوں اورسرفروشوں کی بجائے وطن دشمن عناصر کے ساتھ اظہاریکجہتی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔بیرونی آقاؤں کے اشاروں پرملک میں پرتشدد کاروائیاں،سکیورٹی فورسز پرحملے اورقومی مفادات بلڈوزکرنیوالے عناصر کو ایوانوں نہیں زندانوں میں ہوناچاہئے۔پاک فوج کے دشمن ناپاک عناصر پاک سرزمین پربوجھ ہیں،ان کاوجودناقابل برداشت ہے۔عدالت عظمیٰ کے ججوں کیخلاف حالیہ ریفرنس ایک آئینی اقدام ہے،ماضی میں بھی ریفرنس دائرہوتے رہے ہیں تواس بار اپوزیشن رہنماؤں کے پیٹ میں مروڑکیوں اٹھ رہے ہیں۔ماضی میں عدالت عظمیٰ پرحملے میں ملوث جماعت کا عدلیہ کے ساتھ اظہاریکجہتی محض سیاست اورمنافقت ہے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان،محمدرضاایڈووکیٹ،ناصرقریشی،شیخ طلال امجد،سرفرازنیازی اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ اس ایشوپرمتحدہ اپوزیشن والے اپنے منفی بیانات سے ریاست کوبلیک میل نہیں کرسکتے۔سیاست اورعدالت کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن ریاست اوراس کامتفقہ آئین زیادہ اہم اورمقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے جوجسٹس ان دنوں ریفرنس کاسامنا کررہے ہیں یقیناانہیں اپنے دفاع کابھرپور حق ملے گا۔ریفرنس کاسامناکرنیوالے جج یقینا انصاف کیلئے نیب زدگان اورقومی چوروں کے محتاج نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،جنرل اورجج سمیت کوئی مقدس گائے اوراحتساب سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ جوکوئی ناجائزاثاثوں میں ملوث ہو گاوہ ریاست اورقانون کوجوابدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے دوججوں کیخلاف آئینی اقدام کوعدلیہ پرحملے کاتاثردے کرعوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔

یہ بھی پڑھیں  کمزورکارکنوں کوریاستی جبرکے ذریعے ڈرایا جارہاہے،ڈاکٹر فاروق ستار
error: Content is Protected!!