شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے پچھاڑ دیا

بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے پچھاڑ دیا

لندن(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں 331رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ مقررہ 50اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 309رنز ہی بناسکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈو پلیسی62، ایڈن مارکرم اور جے پی ڈومینی 45،45 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیظ الرحمان نے 3، محمد سیف الدین نے دو جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کی ایونٹ میں یہ دوسری مسلسل شکست ہے۔اس سے قبل بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 330رنز اسکور کیے۔بنگلادیش کی جانب سے مشفق الرحیم 78 اور شکیب الحسن 72رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمود اللہ نے 46 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پھیہلک وایو، کرس مورس اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ضلعی پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کےلیے کریک ڈاؤن
error: Content is Protected!!