شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے‌

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے‌

ریاض(ڈیسک نیوز) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں روح پرور اجتماعات ہوئے، یورپ اور امریکا میں بھی ہرطرف عید کی خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔سعودی عرب سمیت خلجی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش وخروش کےساتھ منائی جارہی ہے۔ عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے۔ جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج عیدالفطر ہے۔ امریکا اور متعدد یورپی اور افریقی ممالک میں میٹھی عید کی خوشیاں سمیٹی جارہی ہیں۔ کینیڈا کے مسلمان بھی آج عید منارہے ہیں جہاں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام دیا۔انگلینڈ میں بھی رواں سال دو عید یں منائی جا رہی ہیں، جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ میں عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں آج روزہ ہوگا اور عید الفطر کل بروز بدھ منائی جائیگی۔ بھارت، بنگلادیش اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی عید کل ہی منائی جائیگی

یہ بھی پڑھیں  معزز لوگ
error: Content is Protected!!