پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف فتح پر مبارکباد

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے گرین شرٹس کو ورلڈ کپ میں موسٹ فیورٹ انگلینڈ  کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے۔گیارہ میچز میں شکست کے بعد ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ وزیر اعظم نے اس فتح پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک کمزور آغاز کے بعد یہ ورلڈ کپ میں سب سے پہلے فتح ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم  میں ٹیلنٹ ہے، بس خود پر بھروسہ کرو، تم آخرتک ہو۔جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو سراہا ہے اور مبارک باد دی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ انہوں نے آئندہ میچز میں اچھی خواہشات کا اظہار کیا اور عید کی مبارکباد دی۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ٹیم کا مورال ڈاؤن تھا۔ لیکن آج پاکستان نے شان دار کم بیک کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker