پاکستانتازہ ترین

وزیر توانائی کو تین روز ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنےکااعلان

اسلام آباد:(04 جون 2019) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں آٹھ ہزارسات سونوے فیڈرزمیں سے اَسی فیصدفیڈرزپرلوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ساتھ ہی توانائی کے وزیر نے اعلان کیا کہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ اورلوڈمینجمنٹ نہیں کی جائے گی۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پرپہلی مرتبہ رمضان المبارک میں سحراورافطارکے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی،طویل عرصے کے بعدرمضان میں لوڈشڈنگ نہ ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف مہم چلانے کے لئے پُرعزم ہے
یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورسری لنکا کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker