شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

لاہور(پاک نیوز) ملک کے تمام شہروں میں عید الفطر پورے مذہبی احترام اور جوش کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ چھوٹی بڑی مساجد اور عیدگاہوں میں نمازعید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی، خوش حالی اور امت مسلمہ کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت شہر شہر نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، فرزندان اسلام نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں۔ آپس میں گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے رہے۔عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور عیدگاہیں نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئیں، روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ وفاقی درالحکومت میںنماز عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد، کراچی میں عید گاہ گراؤنڈ، لاہور میں بادشاہی مسجد میں ہوا۔ملک کےدیگر چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے بارگاہ الہیٰ میں خصوصی دعائیں کی گئیں

یہ بھی پڑھیں  اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل ٹیکسلا میں فرد اور انتقال کا حصول آسان بن گیا