پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں گرمی برقرار

کراچی(پاک نیوز) ملک بھرمیں گرمی کی شدت پربرقرار ہے،کراچی میں آج پارہ 2درجے کم رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37تک جاسکتا ہے۔ماہ جون میں جھلسادینےوالی گرمی سے شہری پریشان ہیں،ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر نے شہریوں کوبدحال کردیا۔گزشتہ روز جیکب آباد اور مٹھی ملک کےگرم ترین شہر رہے، جہاں درجہ حرارت 48تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق کل کی نسبت آج کراچی میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37تک جاسکتا ہے۔گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ 39ریکارڈ کیاگیا تھا جبکہ سکھر،جیکب آباد، تربت اور مٹھی میں درجہ حرارت 48تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق،وسطی،جنوبی پنجاب،مشرقی بلوچستان اورصوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  چیمپینز لیگ کوالی فائنگ؛ لاہور لائنز نےممبئی انڈینز کو 6 وکٹ سےشکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker