شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسلام آباد: آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد: آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد(پاک نیوز) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا۔ غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں بلکہ معیشت دوست ہو گا۔ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے، بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری سے خرچے بچائیں گے اور خسارہ کم کرنے کے لیے غیرضروری اخراجات کو کنٹرول کریں گے۔ معیشت غیرضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی

یہ بھی پڑھیں  ڈی پی او جہلم سرفراز خان ورک کو میانوالی میں تعینات کر دیا گیا
error: Content is Protected!!